اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس بین الاقوامی تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی، اپنے اس دورے میں ہندوستان اور اس تنظیم کے رکن ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ہندوستان کی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔
انھوں نے نئی دہلی روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ بتیس ممالک کی شرکت سے یہ خصوصی سالانہ اجلاس ہندوستان میں تین روز تک جاری رہے گا۔
اڈمیرل خانزادی نے بحر ہند کو دنیا کا حساس ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحر ہند کی اہمیت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اور اسی بنا پر بحر ہند کے ساحلی ملکوں کا ہر سال اجلاس تشکیل پاتا ہے اور یہ دسواں سالانہ اجلاس ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر اس تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲